23 جون 2012 - 19:30

کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر ایف آئی اے کے دفتر کے قریب آئی ٹی یونیورسٹی کی بس کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک طالبہ سمیت کم از کم 6 طلباء شہید، جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع نے شہداء کی تعداد 4 بتائی ہے۔ کوئٹہ کے اسکولوں کے طلبہ نے علم دشمن دہشت گردوں کی طرف سے طالبعلموں کی بس پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔